سابق وزیرِ صنعت و تجارت سندھ عادل صدیقی کورونا کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیو ایم کے رہنما عادل صدیقی کورونا کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے
ایم کیو ایم کے رہنما عادل صدیقی کورونا کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سینئر رہنما اور سابق وزیرِ صنعت و تجارت سندھ عادل صدیقی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عادل صدیقی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ نجی ہسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عادل صدیقی کا انتقال آج کورونا وائرس کے باعث ہوا۔

گزشتہ کچھ روز سے عادل صدیقی کورونا وائرس کی علامات محسوس کرنے کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے جنہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا تاہم عادل صدیقی کورونا کے ساتھ ساتھ پھیپھڑوں کی بیماری میں بھی مبتلا تھے۔

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی سیاسی قیادت اور پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما اور ملک کی نامور سماجی شخصیات نے  سابق وزیرِ صنعت و تجارت  سندھ عادل صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما جاوید گردیزی کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے جس پر وزیرِ اعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کہا کہ مجھے جاوید گردیزی کی کورونا کے باعث وفات کا بے حد افسوس ہے۔

مزید پڑھیں:  جاوید گردیزی کا کورونا کے باعث انتقال، وزیرِ اعظم کا اظہارِ تعزیت

Related Posts