اپنے اوپرہرگز کسی مخصوص کردار کی چھاپ نہیں لگنے دوں گی، ثناء جاوید

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sana javed

لاہور: خوبرو اداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہ شوبز میں مثبت سوچ رکھنے والے افراد کی کمی نہیں اور ٹی وی میں پڑھے لکھے باصلاحیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

ثناء جاوید کاایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ اپنے اوپر ہرگز کسی مخصوص کردار کی چھاپ نہیں لگنے دوں گی بلکہ ہر منفرد کردار نبھا کر منفرد پہچان بناؤں گی۔ 

 اداکارہ نے کہا کہ میرے اندر ہر طرح کے کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے ،کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرنے کی حامی بھرنے سے پہلے اپنے کردار کا باریک بینی سے جائزہ لیتی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ میرے اوپر کسی مخصوص کردار کی چھاپ نہ لگے کیونکہ پھر اس چھاپ کو اتارنا آسان کام نہیں ہوتا ۔ ثناء جاوید نے کہا کہ ٹی وی نوجوان فنکاروں کے لئے بہترین درسگاہ ہے اس کے ساتھ ہمیں سینئرز سے بھی سیکھنا چاہیے او رمیں اسی پر عمل پیرا ہوں ۔

Related Posts