رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں تجارتی خسارہ ریکارڈ 35 فیصد کم ہو گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مالی سال 22-2021 کے پہلے 2 مہینوں میں درآمدات 12.6 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئیں
مالی سال 22-2021 کے پہلے 2 مہینوں میں درآمدات 12.6 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں درآمدات میں واضح کمی اور برآمدات میں اضافے کی وجہ سے رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں تجارتی خسارہ 35 فیصد کم ہو گیاہے۔

ادارہ شماریات  کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ جولائی تا ستمبر ملکی تجارتی خسارہ 5 ارب 72 کروڑ ڈالر تک محدود رہا جبکہ گزشتہ سال جولائی تا ستمبر تجارتی خسارہ 8 ارب 79 کروڑ ڈالر تھا۔

 ڈیٹا کے مطابق جولائی تا ستمبر ملک میں درآمدات میں 20.59 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ اس ہی دوران برآمدات میں 2.75فیصد اضافہ ہوا جو کہ ایک ارب77 کروڑ ڈالرز ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں برآمدات 5 ارب 52 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات کا حجم 5 ارب 37 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا۔

مہینوں کے حساب سے دیکھا جائے تو اگست 2018 کے مقابلے میں ستمبر 2019 میں برآمدات میں 5 فیصد کمی دیکھی گئی، ستمبر 2019 میں برآمدات ایک ارب 76 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ اگست 2019 میں برآمدات ایک ارب 86 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھیں۔

اس حساب سے اگست 2019 کے مقابلے میں ستمبر 2019 میں تجارتی خسارہ 7.81 فیصد بڑھا جبکہ اگست کے مقابلے میں ستمبر میں درآمدات میں 1.42 فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ سال ستمبر سے مقابلہ کیا جائے تو میں ستمبر 2019 میں برآمدات میں 2.67 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ستمبر 2018 کے مقابلے میں ستمبر 2019 میں درآمدات میں 13.90 فیصد کمی ہوئی۔

واضح رہے کہ حکومت نے تجارتی خسارے میں جون 2020 تک 27 ارب 47 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمی کا ہدف طے کیا ہے۔

Related Posts