بینا چوہدری کو قتل کی دھمکیاں، ویڈیو بیان جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بینا چوہدری کو قتل کی دھمکیاں، ویڈیو بیان جاری کردیا
بینا چوہدری کو قتل کی دھمکیاں، ویڈیو بیان جاری کردیا

پاکستان کی سینئر اداکارہ بینا چوہدری کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔ انہوں نے اس حوالے سے ویڈیو بیان جاری کردیا۔

اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ویڈیو میں اداکارہ بینا چوہدری نے حال ہی میں بتایا کہ انھیں گزشتہ کئی روز سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

جاری ویڈیو میں اداکارہ نے بتایا کہ مجھے دھمکیوں کی صورت کہا گیا کہ اگر میں نے اپنی زبان بند نہ رکھی تو مجھے مار دیا جائے گا۔

ویڈیو بیان میں بینا چوہدری نے کہا کہ اگر کل کو میں اس دنیا میں نہ رہوں یا پھر میرے ساتھ کوئی حادثہ رونما ہوجائے تو اس کے ذمہ دار لوگوں کی ویڈیو میں نے ریکارڈ کرکے رکھ لی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر آجائے گی۔میرے ساتھ کسی بھی وقت کوئی بھی حادثہ پیش آسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بینا چوہدری نے جاری ویڈیو میں میں قتل کی دھمکیوں کی وجہ کو واضح نہیں کیا نہ ہی کسی دھمکی دینے والے شخص کا نام لیا ہے۔

Related Posts