مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں دو خواتین اور معصوم بچے پر تیزاب پھینک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں پیش آیا جہاں دو خواتین اور معصوم بچہ پر تیزاب پھینک دیا گیا۔
تیزاب پھینکنے سے نزیر مائی، اس کی بیٹی صغراں اور اسکا ڈیڑھ سالہ بیٹا جھلس گئے جبکہ نزیر مائی اور صغراں کا چہرہ ،ہاتھ ، بازو اور جسم تیزاب سے متاثر ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق ریسکیو کی جانب سے دونوں خواتین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی رنجش کا نتیجہ ہے البتہ تیزاب پھینکنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
سرکاری تقریب میں مردوزن کا مخلوط رقص قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، مفتی تقی عثمانی