نیوجرسی: ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کے مطابق سیل فون سے چہرے پر زخموں اور چوٹ لگنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
یہ تحقیق جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن (جے اے ایم اے) میں شائع ہوئی ہے اور میں ایک غیرمعمولی واقعہ بتایا گیا ہے کس طرح ایک خاتون کے چہرے پر سخت کیسنگ والا فون گرا اور ان کی ناک کی ہڈی پر گہرا زخم آگیا تھا۔
رٹگرز نیوجرسی میڈیکل اسکول کے ڈاکٹر بورس پیشکوور نے گزشتہ 20 برس سے ڈیٹا جمع کیا ہے اور ان کے مطابق 2006 سے اس کے واقعات میں اضافہ ہوا جب پہلے پہل اسمارٹ فون کی فروخت شروع ہوئی تھی۔
ڈاکٹروں کے مطابق اسمارٹ فون سے وابستہ چہرے اور گردن کی چوٹوں میں بسا اوقات اس لیے اضافہ ہورہا ہے کہ لوگ فون استعمال کرتے کرتے کسی رکاوٹ اور دیوار سے ٹکراجاتے ہیں۔
اس لیے یہ چوٹیں توجہ ہٹنے کی وجہ سے پیدا ہورہی ہیں جن میں سے اکثریت معمولی نوعیت کی ہیں لیکن بعض چوٹوں کا اثر بہت دیر تک رہتا ہے اور اس کا علاج کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔
محققین کے مطابق 1998 سے 2017 تک 76000 ایسے واقعات ہوئے جن میں لوگوں کو چوٹیں لگی ہیں۔ ان میں سے کئی افراد کو ہنگامی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا ہے اور لگ بھگ 100 ہسپتالوں نے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت میں خودکشی کی کوشش کرنے والی لڑکی کی آئی سی یو میں شادی