کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب ٹرالر اور کار کے تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے جبکہ ریسکیو اہلکار اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہے ۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے پولیس نے مقامی افراد اور عینی شاہدین سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فراڈ کیس میں ملوث عاطف زمان کے خلاف 30سرمایہ کاروں کا نیب سے رابطہ
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کراچی کے علاقے محمود آباد کے رہنے والے تھے جن کی میتیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی جبکہ واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی سے کراچی جانے والی مسافر بس کو پیش آ نے والے خوفناک حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہو گئے۔
بلوچستان لیویز فورس کے مطابق حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں مسافر بس کھائی میں گر گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ اور لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں کو پاک نیوی ہسپتال اورماڑہ منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: مکران کوسٹل ہائی وے: مسافر بس حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق، 11 زخمی