وفاقی بجٹ 2023-24 میں لنڈے سمیت پرانی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے جس کے بعد غریب اور متوسط طبقے کے افراد کے لیے سستے داموں پرانے کپڑوں کا حصول ممکن ہو جائے گا۔
دو برس سے پرانے اور دیگر پرانے سامان پر 5 سینٹ سے 50 سینٹ فی کلوگرام تک ڈیوٹی وصول کی جا رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
قومی اسمبلی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار مالی سال 24-2023 کا بجٹ پیش کررہے ہیں
پرانے کپڑوں پر 5سینٹ فی کلو درآمدی ڈیوٹی عائد کی گئی۔ جوتوں پر 13سینٹ، لیدر جیکٹس پر امپورٹ ڈیوٹی 28 سینٹ فی کلو ہے۔ ہینڈ بیگز پر 49 سینٹ، کھلونوں پر47 اور برتن وغیرہ پر50 سینٹ فی کلو درآمدی ڈیوٹی الگ سے وصول کی جارہی تھی۔
نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے پرانے کپڑوں پر ڈیوٹی ختم کردی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام غریب طبقے کو ریلیف پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ’رامائن‘ میں میں رام اور سیتا بنیں گے
اسی طرح حکومت نے 151 استعمال شدہ اشیا پر ریگولٹری ڈیوٹی ختم کی ہے جن میں کھیلوں کا سامان بھی شامل ہے۔