کراچی کی فضا میں پرواز کرتی ہوئی اڑن طشتری کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
کراچی کی فضا میں پرواز کرتی ہوئی اڑن طشتری کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی
کراچی کی فضا میں پرواز کرتی ہوئی اڑن طشتری کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

کراچی کی فضا میں محوِ پرواز مشکوک اڑن طشتری کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس کا انکشاف قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے پائلٹس نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹس نے شہرِ قائد میں اتوار کے روز یو ایف او (اَن آئڈنٹیفائیڈ فلائنگ آبجیکٹ) کی نشاندہی کی جسے اردو زبان میں اڑن طشتری کہا جاتا ہے۔

پائلٹس کا کہنا ہے کہ ہم نے اتوار کے روز فو فائٹر کو ہوا میں مٹر گشت کرتے دیکھا جس کی ویڈیو بھی ہم نے شوٹ کر لی ہے۔ بعد ازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

پی آئی اے طیارے کی 35 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کے دوران کیپٹن نے فضا میں طیارے کے مقابلے میں بے حد بلند اڑن طشتری دیکھی جو فضا میں ایک بے حد چمکدار ستارے کی صورت میں واضح نظر آئی۔

مذکورہ اڑن طشتری اتنی چمکدار تھی کہ اسے دن کی روشنی میں بھی آسانی سے دیکھا جاسکتا تھا۔ فلائٹ کے عملے نے فوری طور پر اس کی ویڈیو بنا لی۔ کیپٹن کا کہنا تھا کہ مذکورہ ناقابلِ شناخت اڑن طشتری کے چاروں طرف ایک دھاتی خول تھا۔

کیپٹن کے بیان کے مطابق اڑن طشتری کے مرکز سے سفید روشنی برآمد ہورہی تھی، یو ایف او ہنٹر اور بلاگر اسکاٹ سی وارنگ نے یہ ویڈیو شیئر کی جس کے مطابق اڑن طشتری پر تحقیق کی تاریخ میں فو فائٹر کی نشاندہی بے حد اہم سنگِ میل ہے۔

تاحال پی آئی اے نے واقعے کی تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سفید رنگ کی اڑن طشتری ہے، فی الحال اڑن طشتری کی کوئی تفصیلات منظرِ عام پر نہیں آئیں تاہم بعض سوشل میڈیا صارفین نے اڑن طشتری کی ایجاد کا الزام امریکا پر عائد کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل دنیا بھر میں سال 2020ء کا آخری سورج اپنے ساتھ کئی یادیں چھوڑ گیا جبکہ سال کے اختتام پر رات کے اندھیرے میں نمودار ہونیوالی ایک پراسرار روشنی نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔

امریکا میں 29 دسمبر 2020ء کی رات ریاست ہوائی کے جزیرے اوہاؤ میں رات کی تاریکی میں ایک پراسرار روشنی دیکھی گئی جس سے متعلق شہریوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اڑن طشتری تھی۔

مزید پڑھیں: رات کے وقتاڑن طشتری کی پرواز، دیکھنے والوں کی چیخیں نکل گئیں