کراچی میں شہری سے لوٹ مار کے بعد پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ملزمان سے پولیس مقابلے کے بعد 1 ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے جو شہری سے لوٹ مار میں ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ 2 طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 1ٍ ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم سے پولیس نے غیر قانونی اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کیے۔ ملزم ساتھی ڈکیت کے ہمراہ ظفر نامی شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ زخمی ملزم کی شناخت شکیل کے نام سے کی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے علاقے نمائش چورنگی میں پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 1 ڈاکو ہلاک، 3گرفتار جبکہ 1 فرار ہوگیا۔

مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ 5 ڈاکو پاسٹر جارج کے گھر میں ڈکیتی کیلئے آئے، ایس پی جمشید ٹاؤن فاروق بجارانی کے مطابق 1 ڈاکو مقابلے کے دوران مارا گیا  جبکہ 3 کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں: نمائش چورنگی میں پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو ہلاک، 3 گرفتار، 1 فرار