رات کے اندھیرے میں پراسرار اڑن طشتری کی پرواز، دیکھنے والوں کی چیخیں نکل گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mysterious flying object spotted during lightning

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک : دنیا بھر میں سال 2020ء کا آخری سورج اپنے ساتھ کئی یادیں چھوڑ گیا جبکہ سال کے اختتام رات کے اندھیرے میں نمودار ہونیوالی ایک پراسرار روشنی نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔

امریکا میں 29 دسمبر کی رات ریاست ہوائی کے جزیرے اوہاؤ میں رات کی تاریکی میں ایک پراسرار روشنی دیکھی گئی جس سے متعلق شہریوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اڑن طشتری تھی۔

متعدد رہائشوں نے رات آسمان پر بڑی اڑن طشتری دیکھنے کا دعویٰ کیا تھا، لوگوں نے دعویٰ کیا کہ رات کے اندھیرے میں آسمان پرنیلے رنگ کی روشنی چمک رہی تھی جو ایک بڑی اڑن طشتری تھی۔

امریکی حکام نے لوگوں کے اس دعوے کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ اڑن طشتری کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوئی اور علاقے میں کوئی حادثہ بھی نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث 15 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی

واضح رہے کہ قصے کہانیوں کی وجہ سے اکثر لوگ کسی بھی انجام شئے کو افسانوی کرداروں سے جوڑ دیتے ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں آسمان پر روشنی کا ہالہ دیکھ کر لوگوں نے اڑن طشتری کا نام دیدیا تاہم ان باتوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

Related Posts