پاکستان کی تاریخ کا انوکھا کانووکیشن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایکسپریس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کی سینٹرل جیل میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت 248 قیدیوں نے کمپیوٹر و دیگر کورسز مکمل کرلیے۔

سینٹرل جیل کراچی کے قیدیوں کے کورسز مکمل کرنے پر جیل میں ملکی تاریخ کا پہلا کانووکیشن منعقد کیا گیا۔ الخدمت کی جانب سے قیدی طلبہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، گرافک ڈیزائننگ، چینی اور انگلش زبان کے کورسز کرائے گئے۔

موقر ایکسپریس کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی وزیر جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری تھے جبکہ سی ای اوالخدمت نوید علی بیگ، آئی جی جیل خانہ جات سندھ قاضی نذیر احمد سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پوزیشن ہولڈر قیدیوں میں 25, 25 ہزار روپے اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

الخدمت کے سی ای او نوید علی بیگ نے تقریب سے خطاب میں کراچی سینٹرل جیل میں قیدیوں کو مختلف ہنر سکھانے کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ اورووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

وزیر جیل خانہ جات سندھ نے بھی اس موقع پر تقریب سے خطاب کیا۔

Related Posts