ریل کی بوگیوں کے سامان سے بھرا ٹرک پکڑا گیا، 3ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریل کی بوگیوں کے سامان سے بھرا ٹرک پکڑا گیا، 3ملزمان گرفتار
ریل کی بوگیوں کے سامان سے بھرا ٹرک پکڑا گیا، 3ملزمان گرفتار

کراچی:پاکستان ریلوے کی کوٹری پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ریل کی بوگیوں کے سامان سے بھرا ٹرک ضبط کر کے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ ریلوے کراچی ڈویژن شوکت علی کھٹیان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریلوے کوٹری تھانے کے عملے نے کوٹری میں ڈاون یارڈ کراچی نہر ٹھٹھہ روڈ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران بظاہر کچرے سے بھرے ایک ٹرک نمبر کے این 8647 کی تلاشی لی گئی تو کچرے کے نیچے ٹرینوں کا چوری شدہ مٹیریل موجود تھا۔

ایس ایس پی شوکت علی کھٹیان کے مطابق ٹرک کو قبضے میں لے کر اس میں سوار 3 ملزمان علی ماہر ولد محمد سید، بلاول ولد بشیر احمد، اسد علی ولد اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹرک سے ریلوے کی بوگیوں کے اسکرو کپلنگ، ڈور بار، ڈور بار پن، بیرنگ اسپرنگ مکمل، ویکیوم سلنڈرز، ایکسل بکس، بفر پلینجر بمعہ راڈ، بفر ساکٹ، بیرنگ اسپرنگ شیلڈ، فلوٹنگ لیور، ڈوربار شافٹ، پش راڈ، پن، ڈرین پائپ، بیرنگ اسپرنگ، بیرنگ اسپرنگ ہک اور اینگل آئرن برآمد ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:سیلاب متاثرہ بچی کیساتھ اجتماعی زیادتی کا شرمناک واقعہ

جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔شوکت کھٹیان کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Related Posts