خود ساختہ فتح کا جشن منانے پر علی ظفر کا میشا شفیع پر جوابی وار

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

‘A self-proclaimed victory’: Ali Zafar hits back at Meesha Shafi

معروف گلوکار علی ظفر نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے میشا شفیع کے حق میں فیصلہ سنانے پرکہا ہےکہ ’کچھ مجرم، اپنے خلاف وارنٹ جاری ہونے کے بعد، جھوٹی معلومات پھیلا کر خود ساختہ فتح کا جشن منا رہے ہیں‘۔

علی ظفر نے ٹوئٹر پر لاہور ہائی کورٹ کے میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف ہتکِ عزت کا کیس کرنے کی اجازت دینے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا جیسا کہ بتایا جارہا ہے‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’وہ زیادہ تر اس معاملے پر خاموش رہے ہیں، تاکہ اِن کے پاس اپنا چہرہ لوگوں کو دِکھانے کی کچھ گنجائش باقی رہے لیکن اب لگتا ہے کہ یہ تمام لوگ اس لحاظ کے قابل نہیں ہیں‘۔

گلوکار نے لکھا کہ’اُنہوں نے اس کردار کشی پر کافی صبر کیا ہے لیکن جلد ہی حقائق واضح کردوں گا ‘علی ظفر نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ’جب وہ ایسا کریں گے، ناقابل تردید حقائق اور شواہد کے ساتھ کریں گے‘۔

مزید پڑھیں:ہتک عزت کا دعویٰ، میشا شفیع نے علی ظفر کیخلاف عدالت میں بڑی کامیابی حاصل کرلی

واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب سے اپنے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے کے خلاف حاصل حکم امتناعی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں سول نظرثانی کا مقدمہ جیت لیا ہے۔

ٹرائل کورٹ کی جانب سے 13 فروری 2020 کو جاری ہونے والے حکم امتناعی نے میشا شفیع کی جانب سے 2019 میں ہتک عزت آرڈیننس 2002 کے تحت علی ظفر کی جانب سے میڈیا اور سوشل میں دیے گئے جھوٹے اور ہتک آمیز بیانات کے تحت دائر سول ہتک عزت کے مقدمے کی کارروائی روک دی تھی۔

Related Posts