بیجنگ: چین کے شہر چنگ شا میں رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی، جس کے باعث 53افراد لقمہ اجل بن گئے۔
چین کے سرکاری میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 29 اپریل کو چین کے صوبے ہنان میں گرنے والی 8 منزلہ رہائشی عمارت کے گرنے کی وجوہات کے بارے میں اب تک معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ عمارت گرنے کی وجہ کیا بنی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زمین بوس ہونے والی عمارت کے ملبے سے اب تک 10 افراد کو زندہ نکالا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں:برطانیہ میں چاقو بردار شخص کا عید کی نماز کے دوران حملہ