ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300روپے کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300روپے کی کمی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300روپے کی کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی واضح کمی واقع ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپیکمی کے بعد ایک لاکھ 41 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔10گرام سونے کی قدر257 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 228 روپے ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں گولڈ کی فی اونس قیمت 4 ڈالرکم ہوکر1807 ڈالر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر تیزی سے بحال ہونے لگی، جس کے باعث روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھنے کو ملی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 29 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:گیس اور بجلی کی بندش، پنجاب میں 400 ٹیکسٹائل ملیں بند ہونے کا خطرہ

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں 204 روپے 85 پیسے سے کم ہو کر 204 روپے 56 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Posts