اسلام آباد:قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میرے لیے یہ بہت عزت کی بات ہے کہ میں آسٹریلیا کے تاریخی دورے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی سربراہی کررہا ہوں۔
A great honor to lead Pakistan cricket team in this historic tour of Australia. Pakistan is always a force to reckon with and I am confident in this young & impressive team of ours. #RiseAndRise #PakistanZindabad
— Babar Azam (@babarazam258) October 27, 2019
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مایہ ناز بیٹسمین نے کہا کہ مجھے اپنی نوجوان ٹیم پر اعتماد ہے اور پاکستان کی ٹیم کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
قومی ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر پہنچ گئی ہے، اس دورے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں جائیں گے ۔
جس کا پہلا میچ 3، دوسرا 5 اور سیریز کا آخری میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں : قیادت کا دباؤ ڈال کرہم بابراعظم کے کیرئیر سے کھیلنے جا رہے ہیں، سینیٹر فیصل جاوید