عورت گناہ کرتی ہے تو ایک نسل کا نقصان ہوتا ہے، خلیل الرحمان قمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عورت گناہ کرتی ہے تو ایک نسل کا نقصان ہوتا ہے، خلیل الرحمان قمر
عورت گناہ کرتی ہے تو ایک نسل کا نقصان ہوتا ہے، خلیل الرحمان قمر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملک کے معروف مصنف اور ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ جب عورت گناہ کرتی ہے تو ایک نسل کا نقصان ہوتا ہے جبکہ مرد جب گناہ کرتا ہے تو ایک گھر کا نقصان ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی کے شو میں خلیل الرحمان قمر اور اداکارہ سارہ لورین نے شرکت کی، جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر دل کھول کر بات چیت کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں مرد اور عورت دونوں میں سے کسی کو اس حوالے سے جگہ نہیں دیتا لیکن یہ سچ ہے کہ ایک عورت کی ذمہ داریاں زیادہ ہیں کیوں کہ ایک اچھی عورت رتبے میں ایک اچھے مرد سے اتنی بڑی ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔

مزید پڑھیں:سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرم پر تنقید کیوں کی جارہی ہے؟

معروف ڈرامہ رائیٹر نے کہا کہ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ جب مرد گناہ کرتا ہے تو ایک گھر کا نقصان ہوتا ہے لیکن جب عورت گناہ کرتی ہے تو ایک نسل کا نقصان ہوتا ہے۔

Related Posts