کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی، 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سکھر: کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی، حادثے میں 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پاکستان ریلوے ذرائع کے مطابق خیرپور میں گمبٹ اسٹیشن کے قریب ٹنڈومستی میں کراچی سے لاہور جانے والی والی کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر 17 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ذرائع کے مطابق واقعے میں 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے، آگ لگنے کے دوران خاتون نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگائی جس سے ہلاکت ہوئی جبکہ ایک شخص متاثرہ بوگی میں جھلس کردم توڑ گیا، جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں:

غلام محمود ڈوگر کا عمران خان حملہ کیس کی فائل جے آئی ٹی کو دینے سے انکار

ٹرین حادثے کے دوران 4 بجے لاپتا ہوگئے اورکافی دیر بعد چاروں بچوں کی لاشیں جلی ہوئی بوگی سے مل گئیں، کچھ دیر بعد جلی ہوئی بوگی سے ایک اور شخص کی لاش بوگی سے مل گئی۔

پولیس  نے تصدیق کی ہے کہ آگ لگنے کے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق جاں بحق خاتون اور چاروں بچے ایک ہی خاندان کے ہیں۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث مسافروں نے متاثرہ بوگی سے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں، ریلوے کے عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔حکام نے بتایا کہ دوسرا انجن منگوا کر ٹرین کے پچھلے حصے کو گمبٹ روانہ کر دیا گیا ہے تاہم حادثے کے باعث اپ ٹریک تاحال معطل ہے۔

دوسری جانب مختلف اسٹیشن پر مختلف ٹرین کو روک لیا گیا ہے، پاکستان ایکسپریس کو خیرپور، علامہ اقبال کو ٹنڈومستی اور تیز گام کو محراب پور میں روک لیا گیا ہے۔

Related Posts