کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سند ھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی میں چند گھنٹوں کی بارش نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔شہر قائد کے بیشتر علاقے تلاب کا منظر پیش کررہے ہیں۔
سندھ حکومت کے نالائق ایڈمنسٹریٹر سڑکوں پر سوائے شوبازی کے کچھ نہیں کررہے۔مسترد شدہ شخص کو ایڈمنسٹریٹر لگاکر شہریوں کی تکلیف میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹرز پیپلز پارٹی کیلئے انتخابی مہم میں جھنڈے لگوارہے ہیں۔ 13 سالوں میں سندھ حکومت نے شہر میں نکاسی کا نظام بہتر نہیں کیا۔
شہر کے نالے روائیتی طور پر ہر بارش میں ابل جاتے ہیں۔نالے کا پانی ٹریفک اور راہ چلتے لوگوں کیلئے اذیت کا باعث بنتا ہے۔ سندھ حکومت سے بڑے نالے تو دور چھوٹے نالوں کی مرمت اور نگرانی بھی نہیں کی جاتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں گورنر راج لگانے کی اشد ضرورت ہے۔ کراچی کے موجودہ حالات تشویشناک حد تک بگڑچکے ہیں۔ صوبائی حکومت اور مقامی ایڈمنسٹریٹر مل کر کراچی کا کچرا کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے دہرا نظام لگا کر کراچی کو سندھ سے الگ کر دیا، حلیم عادل شیخ