کراچی میں سپرہائی وے جمالی پل کے قریب مبینہ طور پر پولیس افسر کی گاڑی کی ٹکر سے سڑک پار کرنے والا بچہ جاں بحق ہوگیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خاتون اور تین بچے سڑک کراس کررہے تھے اسی دوران ایک پولیس آفیسر کی تیز رفتار گاڑی آرہی تھی جس نے چاروں کو ٹکر ماری، تینوں بچے اور خاتون دور جاگرے۔
حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 بچے زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 10 سالہ محسن کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والوں میں 6 سالہ عائشہ اور 8 سال حسنین شامل ہیں ۔
بھارتی میڈیا کی جعلی ذرائع سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کی کوشش بے نقاب
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی پولیس افسر کی گاڑی کے نیچے کچلی گئی، عوام کو جمع ہوتے دیکھ کرڈرائیورگاڑی بھگا لے گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گاڑی میں خاتون بیٹھی تھی جسے ڈرائیور چلا رہا تھا،گاڑی میں بیٹھی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ پولیس کی فیملی سے ہیں۔