عفت عمر اور علی ظفر کے درمیان ٹوئٹر پر جنگ چھڑگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کی معروف اداکارہ عفت عمر اور گلوکار علی ظفر کے درمیان مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بحث چھڑگئی۔

ٹوئٹر پر اداکارہ عفت عمر پر الزام عائد کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ عفت عمر خبر رساں اداروں کو عدالتی کارروائی کی خبریں شائع کرنے سے روک رہی ہیں اور منتظمین سے میری خدمات حاصل نہ کرنے کا مطالبہ بھی کر رہی ہیں۔

علی ظفر نے سیخ پا ہوکر عفت عمر کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرے علم میں آیا ہے کہ محترمہ عفت عمر جو ایف آئی اے کی رپورٹ میں میرے خلاف بدعنوانی کے الزام میں مجرم قرار پائی ہیں اور جو آن کیمرہ ایک ساتھی کو ہراساں کرنے کا اعتراف کررہی تھیں انہوں نے پبلیکیشنز کو عدالتی کارروائی پوسٹ نہ کرنے اور منتظمین سے میری خدمات حاصل نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’بس بہت ہوگیا! میں آپ کےغیر مہذب رویے اور ہراساں کرنے کے ہتھکنڈوں پر تقریباً 5 سال سے خاموش ہوں کیونکہ میں آپ کے شوہر اور خاندان کا احترام کرتا ہوں لیکن اگر آپ باز نہ آئیں تو میں آپ کی وہ تمام ویڈیوز پوسٹ کر دوں گا جن کا آپ کو عدالت میں سامنا کرنا پڑا۔ وہ چیزیں جو ریکارڈ کا حصہ ہیں‘۔

علی ظفر نے غصے کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ آپ کے پاس زندگی میں لوگوں کو گالیاں دینے لوگوں پر بہتان لگانے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے لیکن وقت بدل گیا ہے۔ بدمعاشوں کو اب کوئی جگہ نہیں دی جائے گی کہ وہ دوسروں خاص کر صحافیوں کو ڈرانے اور اس طرح کی سماجی منفیت کا باعث بنیں‘۔

یہ بھی پڑھیں:

میڈیا اور عوام کا ردعمل دیکھ کر حیران ہوں، متنازعہ تبصرے پر جاوید اختر کا ردعمل

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’آپ کو اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے کہ آپ میرے خاندان کی خواتین اور میرے والد کو تکلیف پہنچا رہی ہیں جو یونیورسٹی میں آپ کے پسندیدہ استاد تھے اور ایک کینسر کے مریض ہیں اگر آپ میں زرا بھیی شرافت ہوتی تو آپ آکر ان سے سچائی پوچھتیں‘۔

عفت عمر نے علی ظفر کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کیا تم جھوٹ بولنا چھوڑ دو گے؟ تمہارے خلاف کونسی مہم؟ تم ہو کون ؟ عدالت میں ثابت کرو اور ہاں بہت ہوگیا۔‘

یاد رہے کہ میشا شفیع کے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات پر عفت عمر نے بھی ان الزامات کو سچ قرار دیا تھا علی ظفر نے میشا شفیع کے ہراساں کرنے کے الزامات کے تناظر میں سوشل میڈیا مہم چلانے پر عفت عمر اور علی گل پیر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

Related Posts