3 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

3 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا
3 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

گوجرانوالا:ملک میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آسکی،افسوس ناک واقعے میں 3 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کامونکی کے محلہ حبیب پورہ کا رہائشی تین سال کا بچہ صبح 8 بجے کے قریب گھر کے باہرکھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا۔

گھر والوں نے بچے کی تلاش شروع کی تو قریب ہی کھیتوں سے جلی ہوئی لاش ملی۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات شروع کیں۔

دوران تفتیش ایک محلے دار نے بتایا کہ اس نے بچے کو ملزم فیض کے ساتھ جاتے دیکھا تھا جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لیا۔

مزید پڑھیں:سینئر صحافی ارشدشریف کے قتل کی ایف آئی آردرج کرلی گئی

پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، ملزم فیض مقتول بچے کا ماموں زاد بھائی ہے۔

Related Posts