آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 44 روپے مہنگا ہوا، ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 44 روپے مہنگا ہوا، ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری
آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 44 روپے مہنگا ہوا، ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ہفتہ وار بنیادوں پر آٹے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیے جس میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29.30 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، 51 اشیاء ضروریہ میں سے 23 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 7 کی قیمتوں میں کمی اور 21 کی قیمتیں برقرار رہیں۔

جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حالیہ ہفتے انڈے فی درجن 8 روپے مہنگے ہوئے، ٹوٹا باسمتی چاول کی قیمت میں فی کلو 4 روپے اضافہ ہوا، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 44 روپے مہنگا ہوا جبکہ ڈبل روٹی کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عوام کیلئے بُری خبر، نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا

ہفتہ وار بنیادوں پر آگ جلانے والی لکڑی 25 روپے مہنگی ہوئی، ایل پی جی کے سلنڈر کی قیمت میں 41 روپے کا اضافہ ہوا، انرجی سیور بلب کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہوا۔

رواں ہفتے دال مسور، چنا، پیاز اور تازہ دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، رواں ہفتے آلو کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کی کمی، ٹماٹر 8 روپے اور ویجیٹبل گھی کے 2.5 کلو کے ڈبے کی قیمت میں 19 روپے کی کمی ہوئی۔

Related Posts