نسلہ ٹاور کو دھماکے سے گرانے کیلئے مقامی کمپنی نے پیشکش کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

A local company offered to demolish the Nasla Tower

کراچی: نسلہ ٹاور گرانے کیلئے 5کمپنیاں تیار، ایک مقامی ادارے کی غیر ملکی کمپنی کے ساتھ ملکر بارودی مواد سے بلڈنگ گرانے کی پیشکش، شہری انتظامیہ فیصلے کیلئے سرجوڑ لئے۔

کراچی میں مین شاہراہِ فیصل اور شاہراہ قائدئن کے سنگم پر نرسری کے قریب واقع نسلہ ٹاور کو سپریم کورٹ کے حکم پر گرانے کے لیے 5 کمپنیاں میدان میں آگئیں۔

ذرائع کے مطابق صرف ایک کمپنی ہائی ٹیک الیکٹرونکس اینڈ مشینری نے کنٹرول دھماکے سے عمارت گرانے کی پیشکش دی ہے جس پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غور کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی جان محمد صدیقی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مختلف کمپنیوں کے تفصیلی انٹرویو کئے گئے، شہری انتظامیہ کے استفسار پر چند کمپنیوں کے نمائندوں نے بتایا کہ ہم روایتی انداز میں بلڈنگ مسمار کرینگے جس پر انتظامیہ نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:

کراچی کی تباہی برسوں کا نوحہ

کس سے منصفی چاہیں

کراچی میں رہائشی عمارتیں گرانے کے احکامات،ناجائز تعمیرات کاذمہ دار کون ؟

نسلہ ٹاور گرانے کا عمل شروع، متاثرین کی داد رسی کون کریگا؟

نسلہ ٹاور گرانے کیلئے مزید کمپنیوں کے انٹرویوز ابھی ہونا باقی ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق تمام کمپنیوں کے انٹرویوز کے بعد رپورٹ کمشنر کراچی کو ارسال کی جائیگی جس کے بعد اس پر فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق شہری انتظامیہ کو کراچی کی ہائی ٹیک الیکٹرونکس کمپنی نے غیرملکی کمپنیز کے اشتراک جبکہ تین دیگر نجی کمپنیوں نے مشینوں اور افرادی قوت کی مدد سے عمارت گرانے کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔

پیشکش کرنے والی ایک کمپنی اے این آئی ایکسپرٹ ڈینجرس بلڈنگز ناظم آباد میں قائم ہے جبکہ ڈبل اے ڈیمولیشن سینٹر فیصل ٹاؤن لاہور نے بھی افرادی قوت سے عمارت گرانے کی آفر دی ہے، میر انٹرپرائز نامی کمپنی نے ای میل کے ذریعے شہری انتظامیہ کو ڈیمولیشن کی آفر دی ہے۔

Related Posts