پاکستانی شوبز انڈسٹری میں فنکاروں سے بلا معاوضہ اداکاری کرائی جانے لگی، اداکارہ نمرہ اور منزہ عارف نے کچھ سال قبل ایک ڈرامے میں کام کیا جس کا معاوضہ تاحال نہ ملنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آخری بار ڈرامہ سیریل لاپتہ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ منزہ عارف کا کہنا ہے کہ میں نے ڈرامہ سیریل اڑان میں اداکاری کی جو 2019 میں اے پلس پر نشر بھی ہوا۔
جنوبی کوریا نیٹ فلکس پر راج کرسکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟مہوش حیات
رشتوں کیلئے رنگ گورا کرنے کی خواہش مند لڑکیاں سرجری کرواتی ہیں۔فہد مرزا
معروف اداکارہ منزہ عارف نے بلا معاوضہ اداکاری کرانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ سیریل اڑان آج سے 2 سال قبل نجی ٹی وی چینل پر نشر تو کیا گیا لیکن مجھے اپنی اداکاری کا معاوضہ تاحال نہیں مل سکا۔
اداکارہ منزہ عارف کے بعد نمرہ خان نے بھی یہی شکایت کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہی پروڈیوسر ذوالفقار حیدر زلفی ڈرامے کا پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد منظرِ عام سے غائب ہوگئے تھے۔
نمرہ خان نے کہا کہ مجھے سیدھا سیدھا رقم دینے سے منع کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ مجھے ادائیگی نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ ذوالفقار حیدر زلفی اچھی کاسٹ پر مشتمل ڈرامہ سیریل اڑان کے پروڈیوسر تھے۔
ڈرامہ سیریل اڑان کو ذوالفقار زلفی نے پروڈیوس کیا جس میں اداکاری کیلئے نمرہ خان، کرن تعبیر، علی جوش اورمنزہ عارف سمیت دیگر فنکاروں سے خدمات حاصل کی گئیں۔