اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو کالعدم تحریک لبیک سے متعلق بیانات دینے سے منع کردیا۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر حکومت کالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاہدے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کالعدم جماعت تحریک لبیک سے متعلق وزراء کو بیانات دینے سے روکتے ہوئے کہا کہ یہ حساس معاملہ ہے، ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمن غیر ذمہ دارانہ بیانات سے فائدہ حاصل کرتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کا وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزراء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مذہبی معاملات اور حساس ایشوز پر آئندہ بیانات میں احتیاط برتی جائے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو نوٹس کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم نے آئندہ پیشی پرتمام وزراء کو اعظم سواتی کے ساتھ الیکشن کمیشن جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزراء اتحاد کا مظاہرہ کریں۔
مزید پڑھیں:کالعدم جماعت سے معاہدہ شکست نہیں، ریاست کاکام جانیں بچانا ہے۔معید یوسف