ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا چوتھا میچ، پاکستان نمیبیا کے خلاف آج کھیلے گا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا چوتھا میچ، پاکستان نمیبیا کے خلاف آج کھیلے گا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا چوتھا میچ، پاکستان نمیبیا کے خلاف آج کھیلے گا
ابوظہبی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم آج نمیبیا سے مدِ مقابل ہوگی جس سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں نے جم کر پریکٹس کی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سپر مرحلہ جاری ہے جس میں آج نمیبیا کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف میچ کھیلے گی جو شام 7 بجے ابوظہبی سے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی 20 ورلڈکپ، انگلینڈ نے  سری لنکا کو شکست دے دی 

گزشتہ روز پاکستانی کھلاڑیوں نے دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں جم کر پریکٹس کی اور نمیبیا کو ہرانے کیلئے حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا۔ آج ٹیم میں چند تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔
کوچز نے پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں کی بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ بہتر کرنے کیلئے مفید ہدایات دیں۔ نمیبیا سے جیت کی صورت میں پاکستان گروپ بی کا پہلا سیمی فائنلسٹ بن جائے گا۔
تاحال قومی کرکٹ ٹیم بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف مجموعی طور پر 3 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر اول نمبر پر ہے۔ آج نمیبیا سے بھی دلچسپ مقابلے کے بعد جیت کی توقع کی جارہی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹی 20 ورلڈکپ میں انگلینڈ کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کر لی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12مرحلے کا میچ دلچسپ رہا، ایک موقع پر میچ سری لنکا کے ہاتھوں میں آگیا تھا مگر آخری وقت میں سری لنکا کی وکٹیں ایک کے بعد ایک گرتی رہیں۔

 

Related Posts