وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک درست معاشی سمت پر گامزن ہے جبکہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ حکمرانوں کی جیبوں کی بجائے خزانہ بھر رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ورلڈ بینک ریننگ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی معاشی سمت درست ہے جبکہ عوام کو گمراہ کرنے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: طبی بنیادوں پر رہائی: میاں نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ طلب
ورلڈ بینک رینکنگ اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان درست معاشی سمت پر گامزن ہے۔اس رپورٹ کے بعد ملکی معیشت کے حوالے سے عوام کو گمراہ کرنے والوں کی آنکھیں کھل گئی ہوں گی۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکمرانوں کی جیبوں کی بجائے قومی خزانہ بھر رہا ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 25, 2019
معاونِ خصوصی اطلاعات نے کہا کہ دُنیا میں نئے پاکستان کا روشن اور ترقی کرتا ہوا چہرہ اُبھر کر سامنے آیا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان میں کاروباری حوالے سے آسانیاں پیدا ہوئی ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ورلڈ بینک کی ای او ڈی بی رینکنگ میں 28 درجے بہتری ایک تاریخی ترقی ہے جو پاکستان نے حاصل کی ہے۔
دنیا میں نئے پاکستان کا روشن اور ترقی کرتا چہرہ ابھر کر سامنے آرہا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت پاکستان نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے ورلڈ بینک کی ای اوڈی بی رینکنگ میں میں 28 درجے بہتری کی تاریخی ترقی حاصل کی ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 25, 2019
انہوں نے کہا کہ پاکستان 136 سے 108ویں نمبر پر آگیا ہے۔کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے اقدامات ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔
پاکستان 136 سے 108ویں نمبر پر آگیا ہے۔کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے اقدامات ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 25, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ کرتار پور راہداری معاہدہ پاکستان کے بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے داعی ہونے کا عملی ثبوت ہے۔
انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ دربار کرتارپور صاحب دنیا بھر کے سکھوں کے لیے مقدس مقام ہے۔ہم اپنے سکھ بھائیوں کا کھلے دل سے استقبال کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کرتار پور راہداری معاہدہ احترام انسانیت کے نئے روشن باب کھولے گا،فردوس عاشق اعوان