کراچی: شہر قائد میں پولیس کی سرپرستی میں گٹکے کی106بڑی آماجگاہوں کا انکشاف ہوا ہے۔ اسپیشل برانچ نے حتمی رپورٹ تیار کرلی۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ صوبے بھر میں 312 بڑے مقامات اور کراچی میں 106 بڑے مقامات سے بڑی مقدار میں گٹکا سپلائی کیا جارہا ہے۔
ملیر میں 6 فیکٹریاں گٹکے کی سپلائی میں مصروف ہیں جبکہ ڈیفنس کے علاقے قیوم آباد میں 2 فیکٹریاں قائم ہیں،کورنگی میں 23مقامات سے بڑے پیمانے پر گٹکا سپلائی کی نشاندہی کی گئی۔
رپورٹ میں اولڈ سٹی ایریا میں 4مقامات کے حوالے سے نشاندہی کی گئی ہے،جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے اورنگی ٹاؤن سے 9 فیکٹریاں چلائی جارہی ہیں۔
کیماڑی میں بلدیہ سمیت اطراف کے علاقوں سے 13مقامات پر گٹکے کا کاروبار جاری ہے،ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 47مقامات کی نشاندہی کی گئی۔
مزید پڑھیں: کلینک پر ڈاکٹر کو گولیاں مارنے والا ملزم گرفتار، چھینے گئے موبائل بر آمد