کلینک پر ڈاکٹر کو گولیاں مارنے والا ملزم گرفتار، چھینے گئے موبائل بر آمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کلینک پر ڈاکٹر کو گولیاں مارنے والا ملزم گرفتار، چھینے گئے موبائل بر آمد
کلینک پر ڈاکٹر کو گولیاں مارنے والا ملزم گرفتار، چھینے گئے موبائل بر آمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کلینک پر ڈاکٹر سے  لوٹ مار کے دوران دو گولیاں مار کر زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے چھینے گئے موبائل بر آمد کرلئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کی حدود میں واقعہ پیش آیا تھا جس میں تین ملزمان نے کلینک میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکٹر کو گولیاں مار کر زخمی کرکے مو بائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گی تھا،جس پرحسب ہدایت و زیر نگرانی ایس ایس پی انویسٹی گیشن ون ایسٹ الطاف حسین،SIO سائٹ سپر ہائی وے انسپکٹر حاجی امتیاز،آئی او ارشاد چوہان اور ان کی ٹیم نے تکنیکی مدد لیتے ہوئے ایک ملوث ملزمان محمد بلال کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر ڈاکٹر سے چھینے ہوا موبائل فون بر آمد کرلیا، دوران انٹیروگیشن گرفتار ملزم نے اسٹریٹ کرآئم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔

مزید پڑھیں: غربی پولیس نے ڈکیت گروہ کو گرفتار کرکے مسروقہ گاڑی اور نقدی برآمد کرلی

ملزم سے مزید تفتیش کی جاری ہے اور دیگر تھانوں سے بھی ملزم کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے،ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے کاروائیاں کی جاررہی ہیں۔

Related Posts