اسٹاک مارکیٹ میں 870 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX surges by 870 points as IMF talks move forward

کراچی: حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت کی اطلاعات پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی،870 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ کے روز دوسرے کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروبار میں اضافے کے باعث 100انڈیکس 870اعشاریہ ایک پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 45زار499اعشاریہ46 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں ناکامی کی وجہ سے گزشتہ دنوں اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار رہی تاہم مذاکرات میں پیشرفت کی اطلاعات نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کردیا جس کے بعد مارکیٹ میں تیزی لوٹ  آئی۔

پیر کوپہلے کاروبارپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 192اعشاریہ08 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 44629اعشاریہ 45 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہواتھا۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئر کی فروخت کا رجحان برقرار رہا، سرمایہ کاروں نے شیئر خریدنے کے بجائے فروخت کرنے پر ترجیح دی۔

Related Posts