سندھ ہائیکورٹ کا حکومت کو کرپٹو کرنسی اور بٹ کوائن کا جائزہ لینے کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرپٹو مارکیٹس نے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی
کرپٹو مارکیٹس نے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے حکومت کو کرپٹو اوربٹ کوائن کرنسی کو 3 ماہ میں ریگولیٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں کرپٹوکرنسی پر پابندی کے خلاف وقار ذکا کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وزارت خزانہ کے جوائنٹ سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک واضح نہیں ہوا ہے کہ کرپٹو کیا ہے؟ کیا یہ کوئی کرنسی ہے، اثاثہ ہے یا سوفٹ ویئر ہے؟۔

جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ اگر واضح نہیں تو واضح ہونا چاہیے اوراس سلسلے میں آپ قانون کیوں نہیں بناتے۔

درخواست گزار وقار ذکا نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ جاپان نے کرپٹو کو قانونی شکل دی ہے، تاہم ہمارے بینکس نے لکھ دیا ہے کہ کرپٹو اور بٹ کوائن غیرقانونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی اے اے کا پرواز منسوخی پر ائیر لائنز کو100فیصد ٹکٹ واپسی کا حکم

ایشیائی ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈیجیٹلائزیشن سے فائدہ اٹھائے، مجید عزیز

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے عدالت کو بتایا کہ فی الحال کرپٹو کرنسی میں کاروبارکرنے کی اجازت نہیں ہے۔ سرکاری سطح پر تاحال کرپٹو کو غیرقانونی قرار نہیں دیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے بتایا کہ ایف آئی اے کرپٹو کرنسی میں کاروبار کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کررہی ہے، کرپٹو کو امریکا اور دیگر ممالک کی طرح سوفٹ ویئر کے طور پر تسلیم کیا جائے، کرپٹو اور بٹ کوائن پر حکومت کا موقف واضح ہونا چاہیے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ کرپٹو کو قانونی شکل دی جاسکتی ہے لیکن اس کو ریگولیٹ کیا جائے اور اعلی سطح کمیٹی درخواست گزار وقار ذکا کا موقف سنے۔

عدالت نے حکم دیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔ عدالت نے وفاقی سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں اعلی سطح کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا اور 3 ماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔ اس کمیٹی میں ایس ای سی پی،اسٹیٹ بینک کے نمائندوں کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان کے ساتھ وزارت قانون اوروزارت آئی ٹی کے نمائندوں کو بھی کمیٹی میں شامل کیاجائے گا۔

عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ کمیٹی کا اجلاس ہر 15 روز پر منعقد ہوگا اور کمیٹی کی کارروائی کو مشتہر نہیں کیا جائیگا، کمیٹی کی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پر بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا جائیگا۔

عدالت نے ایف آئی اے کو کرپٹو کرنسی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے روک دیا اور استفسار کیا کہ ایف آئی اے کس بنیاد پر کارروائی کر رہی ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے سے درج مقدمات کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ ایس ای سی پی نے عدالت کو بتایا کہ غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف کاروائی جاری رکھیں گے۔

Related Posts