احتجاج کرنے والے قانون ہاتھ میں لیں گے تو مسئلہ ہوگا، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا، نواز شریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔ شیخ رشید
پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا، نواز شریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔ شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ والوں نے احتجاج کے لیے میرے شہر کا انتخاب کیا ہے اگر وہ قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میرا شہر پڑھا لکھے لوگوں کا شہر ہے وہ مہنگائی کے اسباب کو جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر ہفتے مہنگائی کا مسئلہ خود دیکھتے ہیں۔

اپوزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے اپوزیشن نے کوئی فساد کیا تو یہ ان کے اپنے لئے سیاسی گڑھا ہوگا ، وہ ایک ڈیڑھ مہینہ احتجاج کریں گے کیونکہ وہ الیکشن تک معاملات کو چلانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں 

ایشیائی ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈیجیٹلائزیشن سے فائدہ اٹھائے، مجید عزیز

ذاتیات اورجادو ٹونے کی بازگشت، کیاپاکستان کی سیاست پستی کی جانب گامزن ہے؟

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئی دراڑ نہیں، اللہ بہتر کرے گا، عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔ میراخیال ہےفوادصاحب بہترجواب دیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ امریکی ناظم الامور کو بھی پتہ ہیں ن اور ش الگ ہیں اس لیے الگ الگ ملیں، الیکشن سے پہلے تیسری لیگ بھی وجود میں آجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے ملاقاتیں ہورہی ہیں تو اچھی بات ہے لیکن اس کے بعد باتیں بھی نکلنی چاہئیں۔

پاک بحریہ کی بہترین جوابی حکمت عملی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاک نیوی نے تیسری مرتبہ دشمن نیوی کی موومنٹ کو دیکھ کر شٹ اپ کال دی یے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستاںی فورسز چاک و چوبند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے ڈالر کی نقل و حمل کو روکا جا سکے اور اسکی قیمت کو ایک سطح پر رکھا جاسکے ، پانچ بڑی کمپنیوں کے پچاس لوگوں کو شامل تفتیش کیا ہے۔

Related Posts