عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قرض کے حصول سے متعلق مذاکرات درست سمت میں داخل ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد آزور نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف امور پر چھٹے مذاکرات جاری ہیں جن میں مثبت پیشرفت متوقع ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ کھٹائی میں پڑ گیا
بجلی اور گیس کی قیمتیں مزید بڑھائی جائیں، آئی ایم ایف کا پاکستان سے مطالبہ
حکومت آئی ایم ایف کے بجٹ کے مطابق عمل کررہی ہے، شہباز شریف
آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد آزور نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مالیاتی فنڈ کے جائزہ مذاکرات میں پیشرفت ہورہی ہے۔ قرض پروگرام کی شرائط کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے کہا کہ قرض پروگرام کیلئے پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ مذاکرات درست سمت میں داخل ہو گئے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی معاشی ٹیم کے سربراہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ناکامی کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے بھی کامیابی کی امید ظاہر کی۔
آج سے 2 روز قبل وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں، امید ہے کہ بات چیت کامیاب ہوگی۔ پاکستان میں تاثر دیا جارہا ہے کہ مذاکرات ناکام ہوگئے جو بے بنیاد ہے۔
مزید پڑھیں: شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ناکامی کی خبر جھوٹی قرار دے دی