پی ڈی ایم نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا
پی ڈی ایم نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا

لاہور:پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان قوم کو مسائل اور معاشی تباہی سے نجات دلانے کیلئے سڑکوں پر آنے پر اتقاق ہوا ہے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملک مہنگائی کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر نے ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کے فیصلے کی توثیق کی جبکہ قائدین نے ملک کی دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی ساتھ ملانے کا فیصلہ کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام کو کوئی فکر نہیں، اپنی نا اہلی کی سزا عوام کو دے رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف نے ملک بھر میں احتجاج، احتجاجی ریلیاں اور مارچ کرنے کی بات پر اتفاق کیا کہ قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے نجات دلانے کے لئے گھروں سے باہر آنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: ادارے کے سربراہ کا نام لینا مریم نواز کی کم عقلی ہے،شیخ رشید

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قوم کو بتایا جائے آئی ایم ایف سے بجلی،گیس،پٹرول اور چینی کی قیمت پر مذاکرا ت کیوں ناکام ہوئے، عوام مہنگائی سے لہولہان ہیں ان کا معاشی قتل اب بند ہونا چاہئے۔

Related Posts