اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف علی زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری کو منی لانڈرنگ الزام کیس میں طلب کرلیا ہے۔
نیب راولپنڈی نے سابق ایم این اے رخسانہ بنگش کو 19 اکتوبر کو منی ٹریل ، بین الاقوامی اور ملکی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کے ساتھ پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق رخسانہ بنگش کو منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ رخسانہ بنگش نے اوپن مارکیٹ سے 284،000 ڈالر خریدے تھے جبکہ وہ 343،000 ڈالر بیرون ملک منتقل کرنے میں بھی ملوث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
کراچی، بلاول بھٹو زرداری کا خطاب، باغ جناح میں پیپلز پارٹی کا جلسہ آج ہوگا
عمران خان نے حکومت بچانے کیلئے آئی ایس آئی چیف کی تقرری نہیں ہونے دی، مریم نواز