پاکستانی عوام 3ماہ میں 24.8 ارب کی چائے پی گئی، 36ارب کی دالیں بھی درآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی قوم 3ماہ میں 24.8 کی چائے پی گئی، 36ارب کی دالیں بھی درآمد
پاکستانی قوم 3ماہ میں 24.8 کی چائے پی گئی، 36ارب کی دالیں بھی درآمد

اسلام آباد: پاکستانی عوام نے 3 ماہ میں 24 اعشاریہ 8 ارب روپے کی چائے پی لی ہے، 36 ارب کی دالیں اور 11 ارب کے مصالحہ جات بھی درآمد کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جولائی سے لے کر ستمبر تک 24 ارب 80 کروڑ روپے کی چائے درآمد کی۔حکومت نے مجموعی طور پر ساڑھے 388 ارب سے زائد اشیائے خوردونوش کو بیرونِ ملک سے درآمد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزارت خزانہ کی پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی وضاحت 

وزیراعظم کی چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان نے 103 ارب 17 کروڑ زائد مالیت کی اشیائے ضروریہ بیرونِ ملک سے درآمد کیا۔ وفاقی ادارۂ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں 285ارب 34کروڑ کی اشیاء درآمد ہوئیں۔

موجودہ مالی سال کے ابتدائی 3 ماہ میں 3000 سے زائد اشیاء درآمد ہوئیں۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کی گئی درآمدات کی مالیت 1888ارب سے زائد رہیں۔ رواں برس پاکستان نے جولائی سے ستمبر کے دوران 146ارب سے زائد کا پام آئل درآمد کیا ہے۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران درآمد کی گئی گندم کی مالیت 16ارب 63کروڑ سے زائد رہی۔ وفاقی ادارۂ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی سے ستمبر تک 15ارب سے زائد کی چینی، 24 کروڑ 80کروڑ کی چائے اور 36ارب کی دالیں درآمد ہوئیں۔ 

Related Posts