سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل کردیا گیا
سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل کردیا گیا

لاس اینجلس: سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی طبیعت ناساز ہو گئی جنہیں علاج کی غرض سے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 1993 سے لے کر 2001 تک امریکی صدر رہنے والے بل کلنٹن کو علاج معالجے کیلئے ساؤدرن کیلیفورنیا ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر کی طبیعت یورولوجیکل انفیکشن کے باعث ناساز ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

نائن الیون کی 20ویں برسی، عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف اتحاد کا پیغام

امریکی صدارتی انتخاب اور عافیہ صدیقی

سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے ترجمان کہنا ہے کہ بل کلنٹن کی طبیعت میں زبردست بہتری آرہی ہے اور انہیں اتوار کے روز ہی ڈسچارج کردیا جائے گا۔ 75 سالہ بل کلنٹن کو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ارون میڈیکل سنٹر میں منگل کی شام داخل کرایا گیا۔

ترجمان بل کلنٹن اینجل ارینا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سابق امریکی صدر کی طبیعت بہتر ہے۔ وہ اپنا وقت اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ گزار رہے ہیں اور کالج فٹ بال کے میچز دیکھ رہے ہیں۔

بل کلنٹن کی اہلیہ اور سابق امریکی خاتونِ اول ہیلری کلنٹن نے ہفتے کے روز ہسپتال کا دورہ کیا اور اپنے شریکِ حیات کی عیادت کی۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ بل کلنٹن کو ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے تاہم انہیں جلد ڈسچارج کیا جائے گا۔ 

 

Related Posts