بھارت میں استعمال شدہ پلاسٹک کے بدلے کھانادینے کی سہولت متعارف

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

First Garbage Cafe
بھارت میں استعمال شدہ پلاسٹک کے بدلے کھانادینے کی سہولت متعارف

رائے پور: ماحول کو صاف بنانے اور عوام میں صفائی کا شعور اجاگر کرنے کے لیے سٹی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ریاست چھتیس گڑھ کے شہر امبیکاپور میں گاربیج کیفے کھولا گیا ہے۔

چھتیس گڑھ کے ہیلتھ منسٹرٹی ایس سنگھیو نے اس ہوٹل کا افتتاح کیا جس میں شہری 1 کلو پلاسٹک کا کچرا جمع کرانے کے بدلے میں ایک وقت کا کھانا حاصل کر سکیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اقدام بھارتی وزیراعظم مودی کی ہدایت پر عمل میں لایا گیا ہے، مودی سرکار کا منصوبہ ہے کہ 2022 تک بھارت کو پلاسٹک فری ملک بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ وادی، کشمیریوں نے سیبوں پر نعرے لکھ کر بھارت بھیج دئیے

بھارتی پلاسٹک ویسٹ منیجمنٹ کے قانون 2016 کے مطابق 51 مائیکرونز سے زائد وزن رکھنے والے تمام پلاسٹک بیگ بین کر دیئے گئے ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ نے پلاسٹک کی تھیلیاں بنانے والی کمپنیوں، خریدار وں اور بیچنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاون بھی شروع کر رکھا ہے۔

مقامی تاجروں کے مطابق حکومت کی پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کے بعد ان کا کاروبار بری طرح سے متاثرہو رہا ہے اور بہت سارے پلاسٹک کا کاروبار کرنے والے تاجر الجھن کا شکار ہیں کہ کس قسم کے پلاسٹک پر پابندی عائد کی گئی ہے اور کس پر نہیں۔

Related Posts