شرمیلا فاروقی کاشوبز جوڑی حمزہ عباسی اور نیمل خاور کے ہنی مون کی تصویر پر طنز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Honeymoon Pictures
شرمیلا فاروقی کاشوبز جوڑی حمزہ عباسی اور نیمل خاور کے ہنی مون کی تصویر پر طنز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنمااورسابق صوبائی وزیر شرمیلا فاروقی نے شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی حمزہ عباسی اور نیمل خاور کے ہنی مون کی تصویر پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ شادی سادگی سے مگر ہنی مون پیرس میں۔

حمزہ اور نیمل آج کل ہنی مون کے لیے فرانس کے شہر پیرس میں موجود ہیں۔ نیمل وہاں سے اپنے مداحوں کو اپڈیٹ کرنے کے لیے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔

نیمل نے پیرس کے ایفل ٹاور کے نیچے کھڑے ایک سیلفی اپلوڈ کی۔ اس سیلفی پر کمنٹ میں تنقید کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے لکھا کہ شادی سادگی سے پر ہنی مون پیرس میں۔واضح رہے کہ 25 اگست کو ہونے والی حمزہ اور نیمل کی شادی کی تقریب کا انعقاد انتہائی سادگی سے کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : دفتر خارجہ میں ویڈیو،حریم شاہ اور وینا ملک کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی

حمزہ علی عباسی کو سادگی سے شادی کرنے پر بہت سراہا گیا تھا اور کہا جارہا تھا کہ انہوں نے سادگی سے شادی کرکے ایک اچھی مثال قائم کی تھی۔حمزہ عباسی نے شادی کی فضول رسومات کو چھوڑ کر سادگی سے شادی کرکے معاشرے کے لیے اور اپنے تمام ساتھی اداکاروں کے لئے نئی مثال قائم کی تھی۔اب ان کی اس سادگی سے شادی کو سیاسی رہنما شرمیلا فاروقی کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

پیرس جانے سے قبل حمزہ اور نیمل ہنی مون کے لیے شہر بارسلونا پہنچے تھے جس کی نیمل خاور نے تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔شادی کے بعد اداکارہ نیمل خاور نے شوبز انڈسٹری سے باضابطہ طور پر کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔

Related Posts