اسلام آباد :حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہم قومی ٹیم کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے بلے باز بابراعظم کے کیرئیر سے کھیلنے جا رہے ہیں۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ماضی میں آسڑیلیا میں پاکستان کی بڑے ناموں کے ساتھ کھیلنے والی ٹیموں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا تھا، لگتا ہے کہ مصباح الحق کو یہ سب یاد نہیں، حیران ہوں کہ مصباح خود بطور کپتان دو سال قبل آسڑیلیا میں تین ٹیسٹ ہارنے کے باوجود ایسے فیصلے کیسے کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم پر انہیں ترس آرہا ہے، وہ ہمارا ایک اہم بلے باز ہے، اور ہم قیادت کا بوجھ ڈال کر اس کے کیرئیر سے کھیلنے جارہے ہیں۔فیصل جاوید نے کہا کہ مصباح الحق کے فیصلوں میں جھول نمایاں طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے اعزازاورفخرکی بات ہے،اظہر علی