اے وی ایل سی کی کارروائی، کار چورگروہ کے 4ملزمان گرفتار، 6 گاڑیاں برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے وی ایل سی کی کارروائی، کار چورگروہ کے 4ملزمان گرفتار، 6 گاڑیاں برآمد
اے وی ایل سی کی کارروائی، کار چورگروہ کے 4ملزمان گرفتار، 6 گاڑیاں برآمد

کراچی: اے وی ایل سی پولیس نے کاریں چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے 6 گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی پولیس نے کراچی میں کاریں چوری کر نے والے بین الصوبائی گروپ کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔ بین الصوبائی گروپ کے چار (04) ملزمان گرفتارہوئے جن کے قبضہ سے 6 چوری کی گئی کاریں اور 2 پستول بر آمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب میں نازیبا ویڈیوز بناکر سرکاری افسران کو بلیک میل کرنیوالی خاتون گرفتار

کراچی، خمیسو گوٹھ میں 2 پولیس اہلکار منشیات کا نیٹ ورک چلانے میں ملوث

خرم شیر زمان کی والدہ کے جنازے سے پکڑے گئے جیب کترے کے  انکشافات

سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بین الصوبائی کار چور گروہ کے خلاف کاروائی کی گئی۔اے وی ایل سی کے مطابق ملزمان اسلام آباد سے آپریٹ کرتے ہیں۔ملزمان کراچی سے کاریں چوری کرکے ٹیمپرنگ کے بعددیگر صوبوں میں فروخت کرتے ہیں۔

ملزمان چوری کی گئی گاڑیاں پنجاب، سرحد اور اسلام آباد میں فروخت کرتے ہیں، اور اسلام آباد سے گاڑیاں چوری کرکے کے پی کے اور سندھ مىں فروخت کرتے ہیں۔ملزمان نے کراچی سے 20 گاڑیاں اور اسلام آباد سے ایک درجن سے زائد گاڑیان چوری کرنے کا اعتراف کیا۔

گینگ کا سرغنہ عمر شہباز ہے جس نے اقراء یونیورسٹی سے بی ایس اکاؤنٹس اینڈ فنانس کی ڈگری لے رکھی ہے۔ عمر شہباز کے علاوہ تنویر الحق، منصور ملک اور حیدر خان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ تنویر الحق نے چوری کی گاڑیاں فروخت کرنے کیلئے واٹس ایپ گروپ بنا رکھے ہیں۔

چوری کی گاڑیاں واٹس ایپ گروپس کے ذریعے بیچی جاتی ہیں۔ اے وی ایل سی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے برآمد کی گئی گاڑیوں کو قانونی کارروائی کے بعد مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔ گاڑیوں کی چوری کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ 

Related Posts