میرپورخاص انٹرومیٹرک بورڈ کے ملازمین مالی بحران کیخلاف سراپا احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میرپورخاص انٹرومیٹرک بورڈ کے ملازمین مالی بحران کیخلاف سراپا احتجاج
میرپورخاص انٹرومیٹرک بورڈ کے ملازمین مالی بحران کیخلاف سراپا احتجاج

میر پور خاص : تعلیمی بورڈ میر پور خاص کے ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے 61 کروڑ روپے سے زائد کی رقم روک رکھی ہے، جس کی وجہ سے بورڈ شدید مالی بحران کا شکار ہے۔

سراپا احتجاج ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے فنڈز جاری نہ کئے تو رواں سال سے نویں جماعت سے لیکر بارہویں جماعت تک کے سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات سے بھی انرولمنٹ اور امتحانی فیس وصول کی جائیں گی، حکومت سندھ کی جانب سے سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کے لئے بجٹ میں دو ارب روپے رکھے جاتے ہیں جبکہ واجبات سوا تین ارب روپے سے زائد بنتے ہیں۔

ایپکا تعلیمی بورڈ یونٹ کے صدر نعمان راجپوت کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بورڈز کے ریٹائرڈ اور مرحوم ملازمین کے ساڑھے تین کروڑ روپے جب کہ امتحانی کاپیاں چیک کرنے والے اساتذہ کے تین کروڑ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے جس کی وجہ سے اساتذہ امتحانی کاپیاں چیک کرنے سے معذرت کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی صورت حال میں رواں سال میٹرک کے نتائج کا اعلان کرنے کی کوشش کریں گے ۔ لیکن بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کرنا بہت مشکل ہو گا۔ تعلیمی بورڈ کے ملازمین وقت پر تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں 

سندھ حکومت نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا

پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، سید ناصر حسین

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال امتحان کا انعقاد، کاپی چیکنگ، امتحانی مراکز، پبلیکشن، اسٹیشنری، امتحانی پرچوں کی چھپائی اور دیگر امور بھی ٹھپ ہو کر رہ جائیں گے، اگر حکومت سندھ نے ہماری روکی ہوئی رقم جاری نہ کی تو سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات کی انرولمنٹ اور امتھانی فیس جوکہ حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے وہ وصول کرنا شروع کر دیں گے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 2017 سے لیکر رواں سال تک حکومت سندھ نے تعلیمی بورڈ میر پور خاص کی 61 کروڑ روپے سے زائد کی رقم روک رکھی ہے ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کی رقم جاری کی جائے دیگر صورت میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

پریس کانفرنس سے میر محمد پالاری، علی شان شاھ، ارشد زبیر، اعجاز رضوی، ندیم احمد خان اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

Related Posts