کراچی کے النور انڈسٹریل ایریا قبرستان میں کتوں کا قبضہ، زائرین پر حملے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Stray dogs increased at Al-Noor industrial area graveyard

کراچی: النور انڈسٹریل ایریا قبرستان کی چار دیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکارخونخوار کتے قبروں کی بے حرمتی کرنے لگے،زائرین پر حملے کے واقعات میں اضافہ، قبرستان نشے کے عادی افراد کا مسکن بن گیا۔

انتظامی ناغفلت کے باعث النور انڈسٹریل ایریا قبرستان ایف بی ایریا بلاک 22 کی چار دیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی جبکہ خونخوار کتوں کی جانب سے قبروں کی بے حرمتی کے واقعات بھی معمول بن گئے، نشے کے عادی افراد نے قبرستان میں ڈیرے جمالئے۔

بلدیہ وسطی کی حدود میں واقعہ النور انڈسٹریل ایریا قبرستان ایف بی ایریا بلاک 22 کا قبرستان مسائل کا گڑھ بن گیا۔

مزید پڑھیں:

سندھ میں اب ارکان اسمبلی کتے پکڑیں گے، احکامات جاری

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات اور قبضوں کیخلاف آپریشن، تجاوزات کا خاتمہ

انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث قبرستان کی چار دیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی جس کے باعث آوارہ کتے قبرستان میں داخل ہوکر قبروں کی بے حرمتی کرتے ہیں اور مردوں کو نقصان پہنچاتے ہیں جبکہ قبرستان آنے والے زائرین پر بھی حملہ کرتے ہیں جس سے علاقہ مکینوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

نشے کے عادی افراد نے بھی قبرستان میں ڈیرے جمالئے ہیں جو دن رات نشے میں دھت رہتے ہیں اورقبرستان آنے والے زائرین کو پریشان کرتے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ قبرستان کی تعمیر و مرمت کے لئے انتظامیہ کو باقاعدہ فنڈز جاری ہوتے ہیں مگر انتظامیہ قبرستان کی حالت بہتر بنانے کے لئے تیار نہیں ہے،متعلقہ حکام کو کئی بار شکایات دی گئیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، کمشنر کراچی اقبال میمن، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی محمد علی زیدی و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قبرستان کی حالت زار بہتر بناکر شہریوں میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا جائے۔

Related Posts