کراچی میں بدفعلی کیلئے 5کمسن بچے اغواء، رکشہ ڈرائیور نے ملزم پکڑوادیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sabur Butt arrested in Priyantha Kumara murder case

کراچی: شہر قائد میں بدفعلی کیلئے 5 کمسن بچوں کواغواء کرنے والے ملزم کو رکشہ ڈرائیور نے پکڑوادیا، بچے والدین کے حوالے کردیئے گئے۔

کراچی کے علاقے نیول کالونی سعید آباد سے فہیم نامی شخص نے مدرسہ سے پڑھ کر گھر جانے کیلئے نکلنے والے پانچ بہن بھائیوں کو اغواء کرلیا، ملزم نے بچوں کو لیجانے کیلئے دو رکشے استعمال کئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی کے نجی اسکول میں 4سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی، ملزم گرفتار

کراچی میں 7 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا معمر ملزم گرفتار

رکشہ ڈرائیور نے اترنے کا مقام بار بار تبدیل کرنے پر بچوں سے متعلق سوال کیا تو ملزم نے کہا کہ میرے اپنے بچے ہیں اور انہیں ماموں کے گھر چھوڑنے جارہا ہوں لیکن بچوں نے اپنے حقیقی والد کافون نمبر دیدیا جس پر بچوں کے اغواء کا بھید کھل گیا۔

رکشہ ڈرائیور نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر اغواء کار کو گرفتار کرکے بچوں کو بازیاب کروالیااور والدین کے حوالے کردیا گیا۔ اغواء ہونیوالے بچوں میں 3 بچے اور 2 بچیاں شامل ہیں۔

ملزم نے دوران تفتیش بچوں جو بدفعلی کی نیت سے اغواء کرنے کااعتراف کرلیا۔بازیاب ہونیوالے بچوں میں 10سالہ عارفہ، نورین 10سالہ، بلال 3سالہ، محمد حسن 6سالہ اور احسن عمرساڑھے تین سال شامل ہیں۔

Related Posts