کراچی: سابق سفیرڈاکٹر جمیل احمد خان نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ڈاکٹر قدیرخان کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔
تعزیتی پیغام ڈاکٹر جمیل احمد خان نے کہا کہ ڈاکٹر قدیر خان کے انتقال سے دلی صدمہ پہنچا ہے، ڈاکٹرقدیر ایک عظیم سائنسدان اور عظیم انسان تھے۔
میں نے کے آر ایل میں ان کے ساتھ 2 سال تک خدمات انجام دیں اور انہیں اعلیٰ ترین درجہ کا محب وطن پایا۔ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی، شیخ رشید