اسلام آباد: ایف آئی اے اسلام آباد زون کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے امیگریشن فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم خرم شہزاد ولد زراب خان جو کہ راولپنڈی کا رہائشی ہے، نے دو افراد سے بغرض فراہمی دوبئی امیگریشن مبینہ طور پر 4،75،000 روپے ہتھیانے کا الزام ہے۔
حکام کے مطابق ملزم خرم شہزاد انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی کو مقدمہ نمبر 142/21 میں مطلوب تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ڈاریکٹر ایف آئ اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان کی جانب سے آئندہ انسانی اسمگلنگ اور امیگریشن فراڈ کے مقدمات میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ناردرن نے دلچسپ مقابلے میں ٹیبل ٹاپر سینٹرل پنجاب کو ہرادیا