ناردرن نے دلچسپ مقابلے میں ٹیبل ٹاپر سینٹرل پنجاب کو ہرادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناردرن نے دلچسپ مقابلے میں ٹیبل ٹاپر سینٹرل پنجاب کو ہرادیا
ناردرن نے دلچسپ مقابلے میں ٹیبل ٹاپر سینٹرل پنجاب کو ہرادیا

لاہور: ناردرن نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد سینٹرل پنجاب کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پنجاب نے ناردرن کو میچ جیتنے کے لیے 195 رنز کاہدف دیا تھا جو اس نے آخری اوور میں پانچ  وکٹوں پر پورا کر لیا۔

ناردرن کا ہدف کے تعاقب میں آغاز اچھا نہ تھا، پہلے بیٹر ناصر نواز10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ علی عمران اور حیدر علی نے تیز  رنز کرنے کی کوشش کی علی عمران 55 اور حیدر علی 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان عمر امین نے 13 اور مبصر خان نے 22 رنز بنائے عامر جمال اور وکٹ کیپر بیٹر روحیل نزیر نے ناردرن کی جیت میں اہم کردار ادا کیا دونوں بیٹرز بلترتیب 27 اور 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے

سینٹرل پنجاب کے حسین طلعت اور قاسم اکرم نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

اس سے قبل سینٹرل پنجاب کی اوپپنگ جوڑی احمد شہزاد اور محمد اخلاق نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 124 رنز جوڑے احمد شہزاد نے 45 گیندوں پر دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 77 رنز بنائے۔ محمد اخلاق نے 41 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کے ساتھ 61 رنز بنائے حسین طلعت 11, شعیب ملک 19 اور فہیم اشرف 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

سیف بدر 8 اور محمد فیضان ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سنٹرل پنجاب نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے تھے۔ عامر جمال نے تین ، سہیل تنویر اور زمان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں : صدر عارف علوی دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کےلیے کل دو روزہ دورے پر یو اے ای روانہ ہوں گے

Related Posts