کراچی:JUI کے انٹرا پارٹی الیکشن،قاری محمد عثمان کیماڑی اور مفتی خالد غربی کے امیر مقرر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:JUI کے انٹرا پارٹی الیکشن،قاری محمد عثمان کیماڑی اور مفتی خالد غربی کے امیر مقرر
کراچی:JUI کے انٹرا پارٹی الیکشن،قاری محمد عثمان کیماڑی اور مفتی خالد غربی کے امیر مقرر

کراچی: جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی کے مطابق جے یو آئی نے کراچی کے دو منقسم اضلاع کیماڑی اور غربی میں انٹرا پارٹی الیکشن احسن انداز میں مکمل کرلئے ہیں۔ دونوں اضلاع میں انتخابی نتائج کے مطابق قاری محمد عثمان ضلع کیماڑی اور مفتی خالد ضلع غربی کے امیر جبکہ اکبر شاہ ہاشمی ضلع کیماڑی اور انجینئر سلیم ضلع غربی کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔

دونوں اضلاع کے انتخابات جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی جانب سے مجلس عاملہ کے جاری کردہ فیصلے کے مطابق 4 اور 5 اکتوبر کو جامعہ اسلامیہ رحمانیہ اورنگی ٹاؤن کراچی میں ہوئے ۔انتخابی کمیٹی کے سربراہ صوبائی نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد جبکہ قائم مقام صوبائی سیکریٹری جنرل محمد اسلم غوری انتخابی عمل کے نگران تھے ، صوبائی ناظمین حاجی عبدالمالک ٹالپر، مولانا محمد غیاث، صوبائی معاونین مولانا صالح اندھڑ، مولانا فتح محمد مہیری، مولانا امین اللہ اور سمیع الحق سواتی انتخابی کمیٹی کے معاونین میں شامل تھے۔

دونوں اضلاع کی مجالس عمومی کی کثیر تعداد نے اجلاسوں میں شرکت کرکے خفیہ حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔دریں اثنا جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے رہنماؤں نے دونوں اضلاع کے نومنتخب امراء اور نظماء کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ان شاءاللہ دونوں اضلاع میں جے یوآئی کی تنظیمی سرگرمیوں کی از سرنو بحالی سے عام کارکن بیدار ہوں گے اور جماعت عوامی سطح پر مزید فعال ہوکر علاقائی مسائل کو اجاگر کرے گی ۔

ضلع غربی میں جے یوآئی کےتنظیمی انتخابات پیر4اکتوبر اورضلع کیماڑی میں منگل5 اکتوبر کو ہوں گے۔ اسلم غوری انتخابی عمل کے نگراں ،انتخابات صوبائی رہنماعبدالکریم عابد، حاجی مالک ٹالپر،مولانا غیاث، صالح اندھڑ ، فتح مہیری ، امین اللہ ودیگر کروائیں گے۔ ضلعی جنرل کونسل کے اراکین حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ،تنظیمی ڈھانچے کی از سرنو تشکیل سے جے یوآئی دونوں اضلاع میں مزید مضبوط ہوجائےگی۔

یہ بھی پڑھیں: چیف کلکٹر کسٹمز کا تاجروں کے مسائل کو دور کرنے کے لیے ایف پی سی سی آئی کا دورہ

Related Posts